May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

رمضان المبارک میں وزن کم کرنا آسان یا مشکل؟جانئیے

رمضان المبارک مسلمانوں کئلئے باعث رحمت و مغفرت والا مہینہ ہے،اس ماہ مبارک میں لوگ روزے رکھتے ہیں اور خدا کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔در اصل روزہ ہماری جسمانی اور روحانی نشونما کرتا ہے۔ رمضان میں عموماً یہ خیال کیا جاتا ہے کہ رعزہ رکھنے سے وزن میں کمی ہو جاتی ہے اور کچھ تو یہ سمجھتے ہیں کہ روزہ رکھنے سے وزن بڑھنے لگتا ہے کیونکہ افطاری میں پھر سے اتنا ہی کھا ہو جاتا ہے اور ورزش بھی نہیں ہوتی، کیونکہ انسان دن بھر بھوکا رہ کہ تھک چکا ہوتا ہے اسی لئے کھا پی کر سونے کو زیادہ ترجیح دیتا ہے۔

روزے کا اصل مقصد کیا ہے…؟


عام طور پر ہم دن میں تین وقت کا کھانا کھاتے ہیں جبکہ اس کے برعکس رمضان میں صرف دوبار ہی کھا ہوتا ہے یعنی سحری اور افطاری میں ہی کھایا جاتا ہے۔ لیکن نا چاہتے ہوئے بھی ان دونوں اوقات میں اتنا کچھ کھا جاتے ہیں کہ وزن کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگتا ہے۔


دوسری اہم بات یہ ہے کہ اِس مہینے میں ہماری خوراک میں غیر معمولی تبدیلی ہو جاتی ہے جس سے وزن میں اضافہ ہونا یقینی ہے۔ اگر آپ کو بھی لگتا ہے کہ آپ موٹاپے اور وزن بڑھنے کا شکار ہو رہے ہیں اور اس سے نجات چاہتے ہیں تو ہمارے بتائے گئے طریقوں پر نظر ڈالئیے۔


سحری اور افطاری میں ہر ممکن کوشش کریں کہ مرچ مصالحے اور تیل والے کھانے سے پرہیز کریں ۔ سحری میں غذائیت سے بھرپور اور متوازن خوراک کا استعمال کرنا چاہئیے ۔ ایسی خوراک سے اجتناب کریں جس میں مرچ مصالحہ اور تیل کا زیادہ استعمال ہو۔
اکثر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ اگر سحری کو ترک کر دیا جائے تو اس سے بھی وزن میں کمی آتی ہے حالانکہ یہ سراسر غلط ہے، سحری ہر گز ترک نہ کریں، جب آپ وقت پر کھانا کھائیں گے تو آپ کی صحت ٹھیک رہے گی اور طاقت بھی برققرار رہے گی۔ اگر آپ نے سحری کو ترک کیا تو یہ میٹابولک کی شرح کو کم کر دے گا جس کی وجہ سے جسم سے چربی کو کم کرنے کا نظام سست پڑ جاتا ہے۔اور آپ کا وزن کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگتا ہے۔
سحر و افطار کے وقت زیادہ سے زیادہ پانی، جوس اور لسی کا استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف انسان ڈی ہائیڈریشن سے بچتا ہے بلکہ وزن میں کمی کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ روزے کے دوران متحرک رہنے کی کوشش کریں۔ چہل قدمی، ورزش کا اہتمام بھی کریں، کیونکہ روزے میں یہ عمل کرنے سے چربی پگھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔


رمضان المبارک میں عملی طور پر لوگ کھانے کا زیادہ اہتمام کرتے ہیں اور انسان کے اردگرد مختلف اقسام کی خوراکیں موجود رہتی ہے جن سے خود کو روکنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کھجور، پھل اور جوسز پر انحصار بڑھا دیں اور خود پر قابو رکھیں۔