May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

انسٹاگرام

فوٹو فائل

وہ ملک جس نے سیاحوں کو رقم بھی دینے کا اعلان کردیا…!¹

اگر آپ سیاحت کے لیے یورپ جانے کے خواہش مند ہیں تو یورپی ملک مالٹا آپ کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے جہاں کی حکومت نے سیاحوں کو ایک حیران کن پیشکش کر دی ہے۔

دی مرر کے مطابق مالٹا کی حکومت نے اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیاحوں کو آفر دی ہے کہ اگر وہ سیاحت کے لیے ان کے ہاں آئیں اور وہاں کسی ہوٹل میں قیام کریں تو مالٹا حکومت کی طرف سے آپ کو رقم دی جائے گی۔

اٹلی میں کرونا پابندیوں کے خلاف احتجاج ،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

اس پیشکش کے تحت اگر آپ کسی 5 سٹار ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں تو آپ کو 100 یورو (تقریباً 1800ہزار روپے) ملیں گے۔ اگر آپ 4 سٹار ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں تو 75 یورو (تقریباً 13ہزار 700روپے) اور 3سٹار ہوٹل میں ٹھہرنے پر 50 یورو (تقریباً 9ہزار روپے) ملیں گے۔

یہ رقم سیاحوں کو انفرادی طور پر دی جائے گی چنانچہ اگر آپ فیملی کی صورت میں جاتے ہیں تو فیملی کے ہر فرد کو یہ رقم ملے گی۔