May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

کرونا وائرس سے 24 گھنٹے میں مزید 118 افراد جاں بحق⁹

اسلام آباد: کرونا وائرس سے 135 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 754 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 423 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 681 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 55 ہزار 571، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ ایک ہزار 45، بلوچستان میں 20 ہزار 499، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 140، اسلام آباد میں 67 ہزار 491 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 837 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ 78 ہزار 86 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 92 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 41 ہزار 912 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس: ملکی تاریخ کا دوسرا ہلاکت خیز دن، 114 افراد جاں بحق

پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 135 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 754 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 141، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 732، اسلام آباد میں 619، بلوچستان میں 219، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 410 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔