May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(20th April 2021)

حمل
آپ کے لئے روحانی طور پر جس طرح بہتری آرہی ہے۔ اس طرح دوسرے معاملات میں بھی اسی راستے سے آئے گی۔ آپ کے لئے ابھی تھوڑا انتظار کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

ثور
ایک ضرورت کسی غیر متوقع ذریعے سے پوری ہونے کی امید ہے اور رکا ہوا ایک کام بھی گھر بیٹھے ہو جائے گا۔ یہ دن آزمائشی سے ضرور ہیں، مگر نقصان نہیں ہوگا۔

جوزہ
آپ جس انتظار میں بیٹھے ہیں۔ اس کے بارے میں کوئی اہم خبر مل سکتی ہے اور روحانی حوالے سے بھی کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ آج بڑا اہم دن ثابت ہوگا۔

سرطان
جن افراد نے کسی جانب پیسوں کے بارے میں بات کی ہے۔ امید تو ہے آج ان کی ضرورت پوری ہو گی اور اولاد کے بارے میں بھی فکر مند ہونے کی اب بالکل ضرورت نہیں ہے۔

اسد
نوکری میں کوئی خطرہ بحکم اللہ نہیں ہے جو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ عارضی ہیں، آج جو مل رہا ہے اس پر شکر ادا کریں، ابھی نقصان سے محفوظ بھی ہیں۔

سنبلہ
جہاں اور جس جگہ پر ہیں، اس میں ہی ابھی کچھ دن گزر سکتے ہیں۔ کسی بڑی تبدیلی کا امکان تو نہیں ہے۔ البتہ ضرورتیں پوری ہوتی رہیں گی، ان شاءاللہ غیبی انداز سے۔

میزان
صدقہ ضرور دیں صحت کا خانہ کمزور محسوس ہو رہا ہے اور بار بار تاکید کی جا رہی ہے کہ اپنوں کے درمیان کشیدگی سے بچ کر چلیں ورنہ رشتے ٹوٹ سکتے ہیں۔

عقرب
قدرتی طور پر رکاوٹ ہے۔ بندش وغیرہ نہیں اور آپ کی دعا ہی آپ کو اس سے نکال سکتی ہے۔ آج توبہ بھی کریں اور وقتی نمازی نہ بنیں، مستقبل بن کر چلیں۔

قوس
اللہ پاک کی طرف مکمل توکل اختیار کرکے چلیں۔ آپ کے تمام مسائل حل ہوں گے اور کسی قسم کی فکر نہ کریں۔ وہ ہی ہے جو پہلے بھی مشکل سے نکالتا رہا ہے اور اب بھی نکالے گا۔

جدی
صدقے کا عمل جاری رکھیں اور پرندوں کو خوراک ڈالنے کا عمل بھی شروع کریں۔ زبان قابو میں رکھیں اور چند دنوں کے لئے نہیں بلکہ مستقل طور پر خود کو بدل کر چلنا ہوگا۔

دلو
نوکری وغیرہ میں ان شاءاللہ اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ آپ کی ضرورت بھی ان حالات میں بھی یہاں سے ہی پوری ہو جائے گی اور دماغ کو اب آزاد کرکے توکل اختیار کریں۔

حوت
نعیم القادر اللہ۔ یہ کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں۔ ہر قسم کی مشکل بیماری اور آفت سے ان شاءاللہ دور رہیں گے۔ آج جو رکاوٹ ہے وہ کل تک دور ہو سکتی ہے۔