May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

وبا کے دوران سینما میں فلم دیکھنے کا انوکھا طریقہ متعارف

ٹوکیو: کرونا وائرس شروع ہوتے ہی سینما گھر بند ہوئے تو بڑی سکرین پر فلمیں دیکھنے

کے شوقین افراد گھر بیٹھ گئے تھے

تاہم اب جاپان کے ایک سینما نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک انوکھا طریقہ متعارف کروا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کے اس سینما نے باکس سیٹ متعارف کروائی ہے، اس سیٹ کے دونوں طرف لکڑی کی پارٹیشن لگائی گئی ہے ، جبکہ وہاں سامان رکھنے کی جگہ بھی موجود ہے.

یہ سیٹ سائز میں بھی عام سیٹ سے بڑی ہے ۔سیٹ پر ایک ہی شخص بیٹھ سکے گا اور یہ سیٹ کم اور پرائیویٹ باکس زیادہ محسوس ہورہا ہے ۔

وہ ملک جس نے سیاحوں کو رقم بھی دینے کا اعلان کردیا…!¹

سینما کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ محفوظ ماحول میں فلم سے لطف اندوز ہوں اس لیے ہم نے یہ باقاعدہ پرائیویٹ روم جیسی سیٹ متعارف کروائی ہے۔ باکس سیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہو رہی ہے۔