کورونا سے اب تک ملک میں کتنے ہیلتھ ورکرز متاثرہ ہوچکے…؟

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متاثر ہیلتھ کئیر ورکرز سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

این سی او سی اجلاس میں ملک میں ہیلتھ ورکرز کے کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مزید 24 ہیلتھ کئیر ورکرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اس وقت ملک میں 556 ہیلتھ کیئر ورکرز وبائی مرض کا شکار ہیں۔

این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا سے متاثر ہیلتھ کیئر ورکرز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 655 ہوچکی۔

انسداد کورونا کیلئے سنجیدگی کی ضرورت ہے، اسد عمر

کورونا وائرس سے 151 ہیلتھ کیئر ورکرز جاں بحق ہوئے جن میں 95 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرونا سے صحت یاب ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 14 ہزار 948 ہے۔

این سی او سی کے مطابق کرونا سے سب سے زیادہ ہیلتھ کیئر ورکرز سندھ میں متاثر ہوئے، جن کی تعداد 5 ہزار 609 ہوچکی ہے۔

Leave a Reply