ہفتہ, جولائی 2, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home اعجاز اسلامی

ام المومنین حضرت سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ

Web Desk by Web Desk
جون 21, 2022
in اعجاز اسلامی
0
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تاریخ کا رخ بدلنے میں جن خواتین نے اہم کردار سرانجام دیا ہے ان میں سرفہرست اور سنہری حروف سے لکھا گیا مقدس اسم گرامی ام المومنین سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ کا ہے۔

سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ عرب کی معزز اور دولت مند خاتون ہونے کے ساتھ علم و فضل اور ایمان و ایقان میں بھی نمایاں مقام رکھتی تھیں۔ نبی پاک ﷺ کے اخلاقِ حسنہ کا ہر جگہ چرچا تھا حتٰی کہ مشرکین مکہ بھی آپؐ کو الامین و الصادق کے لقب سے یاد کرتے۔ آپؓ نے اپنے کاروبار کے لیے یکتائے روزگار کو منتخب فرمایا اور سرکار دو عالم ﷺ کی بارگاہ میں پیغام پہنچایا کہ آپؐ سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ کا مال تجارت لے کر شام جائیں اور منافع میں جو مناسب خیال فرمائیں لے لیں۔

حضور اقدسؐ نے اس پیش کش کو قبول فرمالیا۔ سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ نے اپنے غلام میسرہ کو بہ غرض خدمت حضور اقدسؐ کے ساتھ کر دیا۔ حضور ﷺ نے اپنا مال بصرہ میں فروخت کرکے دگنا نفع حاصل کیا نیز قافلے والوں کو آپؐ کی صحبت بابرکت سے بہت نفع ہوا جب قافلہ واپس ہوا تو سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ نے دیکھا کہ دو فرشتے رحمت عالمؐ پر سایہ کناں ہیں نیز دوران سفر کے خوارق نے سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ کو آپؐ کا گرویدہ کر دیا۔ (مدارج النبوۃ)
ام المومنین سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ مال دار ہونے کے علاوہ فراخ دل اور قریش کی عورتوں میں اشرف و انسب تھیں۔ بہت سے نام ور قریشی امراء آپؓ سے نکاح کے خواہش مند تھے لیکن آپؓ نے کسی کے پیغام کو قبول نہ فرمایا بل کہ سرکار دو عالمؐ کی بارگاہ میں نکاح کا پیغام بھیجا۔

بہ وقتِ نکاح سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ کی عمر چالیس برس اور آقائے دو جہاں ﷺ کی عمر شریف پچیس برس کی تھی۔ جب تک آپؓ حیات رہیں آپؓ کی موجودی میں پیارے آقا ﷺ نے کسی اور عورت سے نکاح نہ فرمایا۔

ایک دن آپ ﷺ غار حراء کے اندر عبادت میں مشغول تھے کہ بالکل اچانک غار میں آپؐ کے پاس ایک فرشتہ ظاہر ہوا۔ یہ حضرت جبریل علیہ السلام تھے۔ فرشتے نے ایک دم کہا: پڑھیے! آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: میں پڑھنے والا نہیں ہوں۔ فرشتے نے آپؐ کو پکڑا اور نہایت گرم جوشی کے ساتھ آپؐ سے زور دار معانقہ کیا پھر چھوڑ کر کہا: پڑھیے! آپؐ نے پھر فرمایا: میں پڑھنے والا نہیں ہوں۔ فرشتہ نے دوسری مرتبہ پھر آپؐ کو اپنے سینے سے چمٹایا اور چھوڑ کر کہا: پڑھیے! آپؐ نے پھر وہی فرمایا: میں پڑھنے والا نہیں ہوں۔ تیسری مرتبہ پھر فرشتہ نے آپؐ کو بہت زور کے ساتھ اپنے سینے سے لگا کر چھوڑا اور کہا: اِقرَاء بِاسمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ۔

اس واقعہ سے آپؐ کی طبیعت بے حد متاثِر ہوئی، گھر واپسی پر سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ سے آپؐ نے فرمایا کہ مجھے کمبل اڑھاؤ۔ سیّدہ خدیجۃ الکبری نے آپ ﷺ کے جسم مبارک پر کمبل ڈالا اور چہرۂ انور پر پانی کے چھینٹے دیے تاکہ خشیت کی کیفیت دور ہو۔ پھر آپؐ نے سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ سے سارا حال بیان فرمایا۔

سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ نے آپؐ کو تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ اﷲ تعالی آپؐ کے ساتھ اچھا ہی فرمائے گا، کیوں کہ آپؐ صلہ رحمی فرماتے، عیال کا بوجھ اٹھاتے، ریاضت و مجاہدہ کرتے، مہمان نوازی فرماتے، بیکسوں اور مجبوروں کی دست گیری کرتے، محتاجوں اور غریبوں کے ساتھ بھلائی کرتے، لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آتے، لوگوں کی سچائی میں ان کی مدد اور ان کی بُرائی سے حذر فرماتے ہیں، یتیموں کو پناہ دیتے ہیں، سچ بولتے ہیں اور امانتیں ادا فرماتے ہیں۔ سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ نے اپنی حوصلہ افزا باتوں سے حضور ﷺ کو تسلی و اطمینان دلایا۔

کفار قریش کی تکالیف و تکذیب سے رحمت عالم ﷺ جو غم اٹھاتے تھے وہ سب سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ کو دیکھتے ہی جاتا رہتا تھا اور آپؐ خوش ہو جاتے تھے اور جب سرکار دو عالمؐ تشریف لاتے تو وہ آپؐ کی خاطر مدارات فرماتیں جس سے ہر مشکل آسان ہو جاتی۔ سب سے پہلے علی الاعلان ایمان لانے والی حضرت سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ ہیں۔

روزے کا اصل مقصد کیا ہے…؟

کیوں کہ جب سرور دو عالم ﷺ غار حرا سے تشریف لائے اور ان کو نزول وحی کی خبر دی تو وہ ایمان لائیں۔ شیخ ابن الصلاح فرماتے ہیں کہ سب سے زیادہ محتاط اور موزوں تر یہ ہے کہ آزاد مردوں میں حضرت ابوبکر صدیقؓ، بچوں میں حضرت علیؓ، عورتوں میں سیّدہ خدیجۃ الکبریؓ اور موالی میں زید بن حارثہؓ اور غلاموں میں سے حضرت بلال حبشیؓ ایمان لائے۔

حضور نبی کریم ﷺ نے حضرت عائشہؓ سے فرمایا: اﷲ کی قسم! خدیجہؓ سے بہتر مجھے کوئی بیوی نہیں ملی، جب سب لوگوں نے میرے ساتھ کفر کیا اس وقت وہ مجھ پر ایمان لائیں اور جب سب لوگ مجھے جھٹلا رہے تھے اس وقت انہوں نے میری تصدیق کی اور جس وقت کوئی شخص مجھے کوئی چیز دینے کے لیے تیار نہ تھا اس وقت خدیجہؓ نے مجھے اپنا سارا سامان دے دیا اور انہیں کے شکم سے اﷲ تعالی نے مجھے اولاد عطا فرمائی۔

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ حضور نبی کریمؐ حضرت خدیجۃ الکبریؓ کا اکثر ذکر فرماتے رہتے تھے۔ بعض اوقات حضورؐ بکری ذبح فرماتے اور پھر اس کے گوشت کے ٹکڑے کرکے حضرت خدیجۃ الکبریؓ کی سہیلیوں کے گھر بھیجتے صرف اس لیے کہ یہ حضرت خدیجہؓ کی سہیلیاں تھیں۔

آپؓ تقریبا پچیس سال حضور ﷺ کی شریک حیات رہیں۔ آپؓ کا وصال بعثت کے دسویں سال ماہ رمضان میں ہوا اور مقبرہ حجون میں آرام فرما ہیں۔

Tags: اخلاقِ حسنہام المومنینخواتینسیّدہ خدیجۃ الکبریؓ
ShareTweet
Previous Post

وزیراعظم کا کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی

Next Post

کورونا سے اب تک ملک میں کتنے ہیلتھ ورکرز متاثرہ ہوچکے…؟

Web Desk

Web Desk

Next Post

کورونا سے اب تک ملک میں کتنے ہیلتھ ورکرز متاثرہ ہوچکے...؟

Discussion about this post

تازہ ترین

اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دور میں معیشت بہتر ہورہی تھی: عمران خان

اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دور میں معیشت بہتر ہورہی تھی: عمران خان

جولائی 2, 2022
صوبے کی عوام کوریلیف دینے کے لیے دن رات کام کیا: حمزہ شہباز

صوبے کی عوام کوریلیف دینے کے لیے دن رات کام کیا: حمزہ شہباز

جولائی 1, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

حج کے شرعی مسائل
اعجاز اسلامی

حج کے شرعی مسائل

جولائی 1, 2022
بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟
صحت

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟

جون 30, 2022
خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟
سائنس و ایجادات

آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟

جون 29, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist