May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آج رات منفرد پنک سپر مون ہوگا

کراچی: ویسے تو آج چودھویں کی رات ہے لیکن آج رات کا پنک سپر مون اسے خاص بنا رہا ہے۔

پنک سپر مون کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ اس کی رنگت گلابی نہیں ہوتی، بلکہ اپریل میں ہونے والے پورے چاند کو ’گلابی (پِنک) چاند‘ کہا جاتا ہے کیونکہ اس مہینے میں ’پِنک موس‘ (Pink Moss) کہلانے والے جنگلی پھول بڑے پیمانے پر کھلتے ہیں جو بہت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب پنک سپر مون وہ چاند ہوتا ہے جو پورے چاند کی اوسط ظاہری جسامت کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑا ہوتا ہے جبکہ اس کی روشنی بھی دیگر مہینوں میں پورے چاند کی نسبت 15 فیصد تک زیادہ ہوتی ہے۔

ایسی پراسرار جھیل جہاں نامعلوم خزانہ محفوظ ہے

معتبر ویب سائٹ ’’ٹائم اینڈ ڈیٹ‘‘ کے مطابق، اس وقت چاند تقریباً مکمل (99 فیصد) روشن ہے جو آج رات پوری آب و تاب سے چمک رہا ہوگا۔

تاہم جب یہ صحیح معنوں میں مکمل طور پر (یعنی 100 فیصد) روشن ہوگا تو پاکستان میں 27 اپریل 2021 کی صبح 8 بجکر 31 منٹ کا وقت ہوگا۔ یعنی تب اسے پاکستان میں کہیں بھی دیکھا نہیں جاسکے گا۔