May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

بلدیاتی انتخابات

طیب اردگان نے 29 اپریل سے ترکی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے 29 اپریل سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ترکی کی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس کے بعد صدر اردگان نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 29 اپریل سے 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ اس دوران نہ صرف کاروبار بند رہیں گے بلکہ بین الصوبائی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر کرونا کیسز کو کم کر کے پانچ ہزار کی سطح تک لانا ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو سیاحت اور تجارت سمیت ہر شعبے میں نتائج کا سامنا کرنا پڑے ‏گا۔

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ سیاسی نہیں کرونا اعداد و شمار ہیں، برطانیہ

خیال رہے کہ ترکی میں کرونا کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کرچکی ہے۔ 16 اپریل کو ترکی میں کرونا کے 63 ہزار کیسز سامنے آئے تھے. تاہم اتوار کے روز ملک بھر میں 39 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔ پیر کو ترکی میں کورونا کے کیسز کی تعداد 37 ہزار رہی جبکہ 353 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔