May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 27th April 2021)

حمل
آج آپ کو انتظار کرنا ہوگا دوپہر تک اس کے بعد ان شاءاللہ صورت حال کافی حد تک بہتر ہو جائے گی اور جاری ٹینشن کا خاتمہ ہونا شروع بھی ہو جائے گا، فکر نہ کریں۔

ثور
آج اچھا دن ہے کافی دنوں کے بعد صورت حال بدل رہی ہے۔ آپ جس کام میں واضح رکاوٹ محسوس کر رہے تھے۔ اب اس میں دور ہو کر ان شاءاللہ آسانیاں آ جائیں گی۔

جوزہ
آپ کے لئے تھوڑا سا مشکل دن ہے۔ مالی حوالے سے صورت حال بالکل بندش جیسی ظاہر ہو رہی ہے، مگر یہ 14یوم سے اوپر نہیں جائے گی۔ فی الحال جو مل رہا ہے۔شکر ادا کریں۔

سرطان
جن افراد نے کسی بھی شخص سے رقم لینی ہے اس کے ملنے کے امکانات روشن ہو رہے ہیں اور غیر متوقع سلسلہ آپ کے لئے روزگار کے حوالے سے بھی بہتر لانے میں مددگار ہو گا۔

اسد
بار بار تاکید کی جا رہی ہے کہ اپنے اندرونی و بیرونی معاملات دونوں پر گہری نظر رکھیں اور کسی کا اعتبار نہ کریں۔ مالی حوالے سے ابھی ٹینشن چل رہی ہے صبر سے کام لیں۔

سنبلہ
دنیاوی و دینی دونوں معاملات میں ان شاءاللہ اچھی خبر اور بہتری آنے کا امکان ہے۔ اس کا اندازہ آپ کے کئی معاملات میں آج اہم پیش رفت ہونے سے ہی ہوگا۔

میزان
آپ کو اب اپنی اصلاح کرنے کی دوبارہ ضرورت ہے۔ آپ دو دن ٹھیک چلتے ہیں پھر پٹڑی سے اتر جاتے ہیں۔ مستقل مزاجی نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ جلد اس کا حل کریں۔

عقرب
آج ایک اچھا اہم روحانی اور خوشگوار دن ہے۔ آپ کی کوئی مراد پوری بھی ہو سکتی ہے اور ایک بڑا رکا ہوا کام چلنے کی اطلاع بھی مل سکتی ہے۔ بس اولاد کا معاملہ دیکھیں۔

قوس
آپ کی اگر کسی طرف بھی بات نہیں بن رہی تو آپ استخارے کی مدد سے چلیں۔ ان دنوں آپ مشکل میں چل رہے ہیں۔ مگر اپنے اللہ پاک پر بھروسہ کرنے کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں۔

جدی
آج کا دن اہم اور کسی بڑی تبدیلی کے بارے میں اطلاع دے سکتا ہے اور ضرورت کی رقم ہاتھ میں آنے کا امکان تو ہے۔ آپ ایک بڑے سلسلے کے قریب بھی ہوتے جا رہے ہیں۔

دلو
آپ کی اپنی صورت حال اب قدرے بہتر ہونے کا امکان ہے اور ایک بڑی بلا بھی ٹل گئی ہے۔ جن افراد نے پچھلے دنوں بڑی سختی کے دن دیکھے تھے۔ اب پر سکون ہوجائیں گے۔

حوت
آج کچھ بہتری کا امکان ہے اور ابھی جو خطرات تھی وہ ختم تو نہیں کم ضرور ہوئے ہیں جو لوگ مالی طور پر پریشان تھے، ان کے لئے ممکن ہے کہ آج کوئی اچھی اور اہم خبر ہو.