May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

اختر

شعیب اختر نے ملک میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کردیا

راولپنڈی: پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے ملک میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کردیا ۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 10 سے 15 دن کے لیے کرفیو لگا دیں، ہمیں عید کی شاپنگ نہیں کرنی، جو صدقہ اور زکوٰة لوگوں میں جمع کروا دیں گے، نئے کپڑے نہ پہنیں کوئی بات نہیں، زندگی بہت عزیز ہے،عوام اپنے خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ میری پر زور اپیل ہے کہ لاک ڈاون لگایا جائے میں چاہتا ہوں ملک بھر میں فوج آئے، ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ یہ عوام کے لیے بہت اچھا ہے، لوگوں کی مدد کریں ، انسانی جانوں کی مدد کریں، اس وقت ہندو، عیسائی، مسلمان کا مسئلہ نہیں ہے، یہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

شعیب اختر نے کہا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ عوام ماسک نہیں پہنتی اور نہ ہی ایس او پیز پر عمل کرتے ہیں، زکوٰة ان لوگوں کو دیں جو اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کی طرح ہمارا پی ایس ایل بھی روک دینا چاہیے۔