May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

اداکارہ مہوش

Photo: File

اداکارہ مہوش حیات نے شفقت محمود سے بڑا مطالبہ کردیا

لاہور: اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

اداکارہ مہوش حیات  نے اپنی ٹوئٹ میں وزیر تعلیم کو مینشن کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے۔ یہ ناصرف کرونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ منتشر تعلیمی ماحول میں ناانصافی بھی ہوگی۔

انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپیل کی کہ باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس سال امتحانات منسوخ کیے جائیں۔

اداکار ابھیشک بچن بالی ووڈ کیوں چھوڑنا چاہتے تھے…؟

یاد رہے کہ اس سے پہلے اداکار آغا علی بھی حکومت سے امتحانات نہ لینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔