وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کرونا وبا، انسداد پولیو مہم، صحت، ترقیاتی امور اور موسمیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہیئے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے.

عالمی رہنماء موافقت کے لیے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں ۔ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس نے کورونا وباء، پولیو اور ویکسینیشن کے ذریعے قابو پائی جانے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا ۔

کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

عمران خان نے کہا پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے ، کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو کے خلاف موثر مہم جاری ہے ، احساس پروگرام میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کا تعاون کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے ، وزیراعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

Leave a Reply