May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

دہشت گرد

فوٹو فائل

22 افراد کو کرونا میں مبینہ طور پر مبتلا کرنے والا شخص گرفتار

میڈرڈ: سپین کے ایک جزیرے میں 22 افراد کو مبینہ طور پر جان بوجھ کر کرونا سے بیمار کرنے پر ایک 40 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سپین کے جزیرے مایورکا میں 40 سالہ شخص کو کرونا کی علامتیں اور 102 بخار تھا لیکن اس کے باوجود وہ نہ صرف دفتر جاتا رہا بلکہ جیم کا ناغہ بھی نہیں کیا۔

مذکورہ شخص نے کرونا ایس او پیز کی بھی پاسداری نہیں کی اور ماسک نیچے کرکے معمولات زندگی ادا کرتا رہا جس کے باعث آفس کے پانچ کولیگز اور جیم کے تین ساتھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

اسی شخص کے اہل خانہ اور فیملی فرینڈرز میں سے بھی 14 دیگر افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور یہ 22 افراد اس شخص سے ملتے رہے تھے جس پر پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا.

بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ روکنا انتہائی مشکل ہے، عالمی ادارہ صحت

تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علامتیں ظاہر ہونے پر اس شخص نے اپنا ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ آنے کا انتظار کرنے کے بجائے لیب سے براہ راست آفس چلا گیا۔

آفس کولیگز نے اسے واپس جانے کو کہا لیکن اس نے اپنا ماسک نیچے کرکے کہا کہ میں تم سب کو کرونا سے بیمار کردوں گا۔ اگلے روز اس شخص کی کرونا رپورٹ مثبت آگئی۔