May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آسٹریا میں 3 دن میں کتنے لاکھ لوگوں کو کرونا ویکسین لگائی گئی…؟

ویانا: آسٹریا بھر میں جمعرات سے ہفتہ تک دو لاکھ سے زائد افراد کو مزید کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔.

گزشتہ تین دنوں لگاتار روزانہ 60 ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے مجموعی طور پر ان تین دنوں میں دو لاکھ تین ہزار988افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

کرونا ویکسین کے تین دن کے دوران ایک لاکھ 22 ہزار 922 افراد نے پہلی جزوی ویکسی نیشن حاصل کی اور آٹھ لاکھ ایک ہزار چھیاسٹھ افرا کو مکمل حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

آسٹریا بھر میں پہلے ہی کل 20لاکھ 89ہزار988 کرونا حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں فیصد آبادی نے پہلی ویکسین کا ٹیکہ لگوا لیا ہے۔

کورونا وائرس: ملکی تاریخ کا دوسرا ہلاکت خیز دن، 114 افراد جاں بحق

آسٹریا میں اس وقت 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر توجہ دی جارہی ہے۔ ان میں سے 44.78 فیصد کو اب تک کرونا ویکسینیشن کی کم از کم ایک خوراک موصول ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ویکسینیشن مہم فی الحال زیادہ خطرہ والے مریضوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔

آسٹریا میں اب 16،5 فیصد آبادی نے کرونا وائرس کے خلاف ابتدائی ویکسین حاصل کی ہے جو تقریبا 15 لاکھ افرادہیں۔6.9 فیصد آبادی نے پہلے ہی دوسری ویکسینیشن بھی لگوا لی ہے