May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 29th April 2021)

پکو کافی کچھ سمجھ میں آ سکتا ہے پہلے کافی عرصے سے جو بات آپکی سمجھ میں نہیں آ رہی تھی اور مشکلات تنگ کر رہی تھیں۔ ان شاءاللہ اس کا ازالہ ہو سکتا ہے۔

ثور
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے بہت ہونے کی امید ہے۔ آپ تمام حالات پر گہری نظر رکھیں۔ اس میں ان شاءاللہ بہتری کا کوئی پہلو نکل ہی سکتا ہے۔ وہ بھی جلد ہی۔

جوزہ
خانگی مسائل سے اب باہر آ جائیں یہ معاملات تو چلتے ہی رہتے ہیں آپ نے اپنے روز گار کو سب سے آگے رکھنا ہے اور اس طرف آپ کی بالکل بھی توجہ نظر نہیں آتی۔

سرطان
ان دنوں آپ کو سخت مالی ٹنشن کا سامنا محسوس ہو سکتا ہے اور اس کا کوئی حل بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ اس لئے میرے خیال میں اب استخارے کی ضرورت ہی رہ گئی ہے۔

اسد
پنی دینی زندگی کو بھی درست کریں اس وقت شاہد آپ غلط سمت سفر کر رہے ہیں۔ خوب سوچ سمجھ لیں پھر کوئی قدم اُٹھائیں۔

سنبلہ
وقت بدلتے ہوئے دیر نہیں لگتی اپٓ کیوں پریشان ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں و انشاءاللہ سب کچھ اچھا کر دے گا۔ اور ضرور نکال دے گا آپ کو ہر مشکل سے جلد ہی۔

میزان
آپ کو ابھی انتظار کرنا ہوگا حالات میں بہتری آہستہ آہستہ ہی آئے گی آپ فوری چاہتے ہیں جو کہ خرابی پیدا کر سکتی ہے۔ اس وقت یہ قدم عقل مندی سے ہی رکھنا ہوگا۔

عقرب
بندش وغیرہ بالکل نہیں ہے اگر ہے بھی تو بد نظر ہو سکتی ہے وہ آپ کے سورة قلم کی آخری دو آیات کی صبح و شام تلاوت سے ختم ہو جائے گی اور پھر رکاوٹیں بھی دور ہوں گی۔

قوس
آپ کو اب کافی معاملات میں تبدیلی کے اشارے موصول ہوں گے ان دنوں آپ کو خاص طور پر روز گار میں بہتری لانے کی طرف بھی سوچنا ہوگا۔ جو آپ کے حق میں جا سکتا ہے۔

جدی
جو لوگ کافی دنوں سے مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں وہ اب کوشش کریں اس کام میں ہاتھ ڈالنے کی جو بند تھے۔ ان شاءاللہ آپ کو اس میں کامیابی ملنے کی بری امید ہے۔

دلو
عشق و محبت کا خانہ شدت سے کھلا ہوا ہے آپ کو خود اس سے دور رکھنا ہوگا اور صرف روزگار یا اپنے گھر پر توجہ دینا ہو گی۔ ورنہ بد نامی و جھگڑے کا اندیشہ بھی ہے۔

حوت
آپ کیا چاہتے ہیں کیوں اپنے دشمن ہو رہے ہیں بار بار غلط راستے پر چلنے کی کیا ضرورت ہے۔ اس طرح تو بڑا نقصان ہو سکتا ہے توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں جلد ہی۔