May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

جنوبی افریقا کے کرکٹر نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کرلیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر بیورن فورٹن نے دین حق کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے۔

اس بات کی تصدیق جنوبی افریقہ کے ایک دوسرے کرکٹر تبریز شمسی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر دی جس میں انہوں نے بیورن فورٹن کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق بیورن فورٹن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے عماد رکھ لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2011ء میں جنوبی افریقی کھلاڑی وین پارنیل نے بھی اسلام قبول کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ بیورن فورٹن بائیں ہاتھ سے سپن باؤلنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے 2019ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

بیورن فورٹن نے اب تک ایک ون ڈے اور سات ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی ہے۔ وہ ٹی ٹوںٹی میں 6 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔