May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

این سی او سی نے 10 مئی سے 15 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

این سی او سی نےگائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی ‘گھر رہو محفوظ رہو’ کی حکمت عملی پر عمل درآمدکیاجائے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصد عیدکے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدودکرنا ہے۔

این سی او سی کے مطابق یوم علی،شب قدر،اعتکاف اور جمعتہ الوداع  کے لیے گائیڈ لائنزپر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔

چاند رات بازاروں پر پابندی کا فیصلہ

این سی او سی کے مطابق چاند رات کو مہندی، جیولری  اورکپڑوں کے اسٹالز  پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات،ان کے اردگرد موجود ہوٹل،  پبلک پارکس اور شاپنگ مالز  بھی  8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔

عید کی چھٹیوں کے دوران بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹراپنسپورٹ پر پابندی ہوگی جب کہ  نجی گاڑیوں، رکشوں اور ٹیکسیوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔