May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(30th April 2021)

حمل
مبارک دن ہے آپ کو خاص مقصد میں کامیابی ملنے کی امید ہے اور جو رکاوٹ کافی دنوں سے جاری تھی وہ کسی وقت بھی ختم ہو سکتی ہے چھوٹی رقم بھی مل سکتی ہے۔

ثور
جن افراد کو کسی بات کا خوف ہے وہ ہر طرح کے خوف کو اپنے اندر سے نکال دیں ان شاءاللہ اب کوئی پریشانی نہیں رہے گی اور آج شام تک بڑی خبر بھی مل سکتی ہے۔

جوزہ
صحت کا صدقہ دے دیں اور زیادہ بات کو اپنے سر پر سوار مت کریں اس طرح تو آپ مزید خرابی کی طرف جائیں گے اور زندگی میں اہم فیصلے کرنے کا وقت بھی قریب ہے۔

سرطان
حالات کس طرح سے آپ کے حق میں ہوتے ہیں آپ خود دیکھیں گے آپ تو آج ہی اس کا اندازہ ہو جائے گا اور جس طرف امید لگا رکھی ہے وہ پوری ہو سکتی ہے۔

اسد
ابھی خاموشی سے چلیں کچھ دنوں کی بات ہے اس کے بعد صورتحال ان شاءاللہ بدل جائے گی۔ کیونکہ زائجہ تبدیل ہونا شروع ہوا ہے۔ اس کو ابھی بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔

سنبلہ
اولاد کے حوالے سے بالکل پریشان نہ ہوں ان کا سلسلہ اللہ پاک نے بنانا ہے آپ نے نہیں۔ آپ بس نیت صاف رکھ کر اپنے معاملات ٹھیک کر کے چلیں جو ضروری ہے۔

میزان
آپ کی صحت ابھی ٹھیک نہیں ہے علاج کے ساتھ دعا بھی ضروری ہے آپ کی توجہ آ ج کل نا جانے کس طرف ہے اپنے بہت سے معاملات ٹھیک کرنا بے حد ضروری بھی ہے۔

عقرب
آج کا دن اچھا اور بڑا روحانی سا ہے کوئی پانی مراد پوری ہو سکتی ہے اور کسی معاملے میں جو رکاوٹ ہے ان شاءاللہ وہ صبح ہی سے دور ہونے کا بڑا امکان ہے۔

قوس
صورتحال بحکم اللہ تیزی سے آپ کے حق میں ہوتی جا رہی ہے آپ جلد مراد پا لیں گے بس ان دنوں اپنے اور گھر والوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور صدقہ بھی لازمی دیں۔

جدی
اچھا دن رہنے کی انشاءاللہ بڑی امید ہے۔ آپ کو اب روزانہ کی بنیاد پر بہتری کی خبریں ملیں گی اور صحت کے ساتھ ساتھ مالی حوالے سے بھی بہتری شروع ہو گی۔

دلو
عقرب زائچے میں موجود ہے یہ مخالفت دینے والی پوزیشن پر ہے۔ اس لئے ہر طرف نظر رکھیں آپ کے خلاف محاذ کھڑا ہو سکتا ہے۔ جھگڑے والی بات تو بالکل منہ سے نہ نکالیں۔

حوت
آپ کس طرف جا رہے ہیں جب صورتحال بہتر ہونا شروع ہوتی ہے آپ کی توجہ ہٹ جاتی ہے۔ آپ تھوڑی سی توجہ موجودہ صورتحال پر بھی رکھیں۔ یہ بے حد ضروری ہے آپ کے لئے۔