May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

اداکارہ مرینہ خان کرونا وائرس کا شکار

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ مرینہ خان کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

’’تنہائیاں‘‘ اور ’’دھوپ کنارے‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ مرینہ خان نے اپنا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے خود کو 14 دنوں کے لیے اپنے کمرے میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

اداکارہ مرینہ خان نے کرونا وائرس کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں کہ کرونا کچھ نہیں ہوتا وغیرہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی پہلے کرونا کو سنجیدہ نہیں لیا تھا لیکن اب جب وہ خود اس خطرناک وائرس کا شکار ہوگئی ہیں تو ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔

فلم” نومیڈ لینڈ ” نے کتنے ایوارڈ اپنے نام کیے

اداکارہ مرینہ خان نے کرونا کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے مجھے کورونا کی وجہ سے بار بار بخار چڑھتا ہے، اترتا ہے، سر میں بھی درد رہتا ہے لیکن شکر ہے اب سر کا درد کم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، ندا یاسر، یاسر نواز، علی عباس، علی رحمان خان، امیر گیلانی، صحیفہ جبار، علیزے شاہ، نعمان سمیع، روبینہ اشرف، ابرارالحق، واسع چوہدری، نوید رضا، شفاعت علی، سلمان احمد، عثمان مختار اور جواد احمد سمیت کئی پاکستانی فنکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔