May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

سرپلس

ماضی میں پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے غلطیاں ہوئیں، وزیراعظم

گلگت بلتستان: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ اسد عمر کو جی بی پیکیچ کے لئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکیج بڑا کارنامہ ہے، 15 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول ٹرپ کے ساتھ گلگت بلتستان آیا، ہمارے حکمران چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں، ان کو اس علاقے کا پتا ہی نہیں، جی بی کا اصل پوٹینشل سیاحت ہے، قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیسا ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے اچھا علاقہ ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ اسے نظرانداز کیا۔ جب جی بی میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔

پاکستان جب ترقی کرے گا جب نچلہ طبقہ اوپر آئے گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں مجھ سے ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں، ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پر اکثر سوچتا رہتا ہوں، کچھ لوگ اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں۔ اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسا ملک سے باہر بھیجتے ہیں، پیسا چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والے دہرا نقصان پہنچاتے ہیں۔