May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 1st May 2021)

حمل
بڑی اہم بات کان میں پڑے گی۔ اختلافات سے بچنے کیلئے چند دن کی خاموشی بہتر ہے۔ آپ کا حق کوئی نہیں لے سکتا۔ ان شاءاللہ صورت حال جلد آپ کے حق میں ہو گی۔

ثور
آپ کو اندازے سے کام ہرگز نہیں کرنا چاہیے اس طرح نقصان ہو سکتا ہے جو لوگ نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ دو ہفتے کم سے کم ضرور انتظار کریں جلد بازی نہ کریں۔

جوزہ
ابھی صحت کا صدقہ جاری رکھیں اور ہر طرح کی غیر ضروری سرگرمیوں سے دور رہیں اور خانگی مسئلے جو بھی ہیں۔ ان کو ابھی بالکل نہ چھیڑیں ورنہ آپ کے گلے پڑیں گے۔

سرطان
ان دنوں ایک ایسی کوشش کامیاب ہو گی جو کافی دنوں سے جاری تھی اور اس میں مستقبل کے حوالے سے بھی خبر ہے اور موجودہ حالات سے نکلنے کا سلسلہ بھی ان شاءاللہ ۔

اسد
آپ کی پریشانی آج شام تک ان شاءاللہ ختم ہو جائے گی۔ مشتری اور شمس کا ملاپ بگڑے ہوئے حالات کو بہتر کرنے میں مددگار ہوگا اور گھر کے حوالے سے بھی اہم خبر ہے۔

سنبلہ
دوسروں کی طرف نہ دیکھیں۔ اپنی زندگی کو دیکھ کر فیصلہ کریں۔ آپ جن حالات سے دوچار ہیں۔ اس میں آپ کی بہتر حکمت عملی بے حد ضروری ہے۔ کمزوری ظاہر مت کریں۔

میزان
آپ کے لئے صدقہ دینا بے حد ضروری ہے اور روزگار کا خانہ جو کافی دنوں سے کمزور جا رہا تھا، اب ان شاءاللہ اس میں بہتری ملنے کا امکان پیدا ہو رہا ہے اور اچھی خبریں بھی ہیں۔

عقرب
جن افراد نے کافی عرصے تک بیماری کا سامنا کیا ہے۔ اب ان کے لئے اس سے نکلنے کی خبر ہے اور مالی حوالے سے بھی کوئی اہم سلسلہ بڑی جلدی آپ تک آنے والا ہے، ان شاءاللہ۔

قوس
کوئی ناراض ہوتا ہے ہوجائے۔ آپ نے صرف وہی کام کرنا ہے جو جائز اور اللہ پاک کو پسند ہو۔ مخالفت وقتی ہوگی، مگر بعد میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، حق پر رہیں۔

جدی
پچھلے دنوں جو معاملات خراب ہوئے ہیں۔ آپ نے بڑی ہمت سے سامنا کیا ہے۔ سمجھ لیں کہ اب ان سب کا ازالہ ہوگا اور کسی مقام سے غیبی مدد آتی ہے۔ بس آپ نے یہ دیکھنی ہے۔

دلو
آج اچھا اور اہم دن آیا ہے۔ آپ کافی عرصے سے کسی نہ کسی پریشانی میں دن گزارتے تھے، لیکن ان شاءاللہ آج سے صورت حال غیر متوقع انداز سے تبدیل ہونا شروع ہوگی۔

حوت
کسی عزیز وغیرہ کی بیماری وغیرہ کی اطلاع ملنے کا امکان اور اپنا بھی صحت کا خانہ کمزور محسوس ہو رہا ہے۔ آپ اپنا صدقہ دیں اور خاموشی سے فالتو وقت اپنے گھر گزاریں۔