May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(4th May 2021)

حمل
صورتحال بحکم اللہ دن بدن بہتری کی جانب جا رہی ہے اور مشکلات بھی تیزی سے بھاگ رہی ہیں آپ کو بس اب ثابت قدم رہنا ہے۔ آنے والے دن اچھے ہیں۔

ثور
بیماری کیسی بھی کیوں نہ ہو میرے اللہ نے چاہا تو اب اس کا خاتمہ ہی ہوگا اور آپ کو اور بھی کئی معاملات میں بہتری ملنے کے اشارے موصول ہو رہے ہیں وہ بھی جلد۔

جوزہ

ماضی کی غلطیوں سے کچھ تو سیکھنا ہوگا اگر اب دوبارہ غلطی کی تو بڑے نقصان سے دو چار ہونگے۔ اب نئی راہیں کھل رہی ہیں اس کو ذہن میں رکھ کر چلیں تو بہتر ہے۔

سرطان
آج آپ کے لئے ایک اچھی خبر ہو گی۔ جو مشکلات میں نمایاں کمی کا بحکم اللہ سبب بن سکتی ہے اور دماغ سے ایک بوجھ سا ہٹ جائے گا کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

اسد
آپ آج کل دماغی ٹینش کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے تمام کام الٹ ہو رہے ہیں حالانکہ کسی بھی قسم کے نقصان کا بالکل کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اللہ سے اچھے کی امید رکھیں۔

سنبلہ
امید کی ایک کرن روشن ہے اور اس میں ہی شاید آپ کے لئے کافی کچھ ہو آج شام تک صورتحال واضع ہوجائے گی۔ بحرحال آنے والے دن ان شاءاللہ اچھے ہیں۔

میزان
صورتحال بدستور آپ کے حق میں اچھی جا رہی ہے۔ آپ جس بھی مشکل کا شکار ہیں اب بحکم اللہ اس میں نکلنے کا اسباب بن جائے گا اور آپ کا سلسلہ بن سکے گا۔

عقرب
جن افراد نے پہلے بھی دھوکا دیا تھا وہ اب بھی اپنی کوشش میں گلے ہوئے ہیں آپ کو کافی حد تک اس کا اندازہ بھی ہے۔ پھر بھی پیچھے نہیں ہو رہے۔ یہ خود پر زیادتی ہے۔

قوس
آج جلد بازی میں نہ تو کوئی فیصلہ کریں اور نا ہی قدم اٹھائیں یہ نقصان کی طرف بات جائے گی۔ ابھی چند دن کسی نہ کسی طرح گزاریں پھر دیکھا جائے گا صبر کریں۔

جدی
آپ روز گار کے حوالے سے بہتری حاصل کر سکتے ہیں اس بارے میں غور و فکر کریں نیا قدم اٹھا سکتے ہیں اور پہلا سلسلہ اب ختم ہو سکتا ہے۔ اس کی آج اہم اطلاع مل سکتی ہے۔

دلو
جن معاملات میں آپ پریشان ہیں پہلے ان کو ٹھیک انداز سے حل کرلیں اس میں اگر استخارے کی ضرورت ہے تو وہ بھی کریں۔ مگر خود اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں۔

حوت
منزل اب قریب ہے بس تھوڑا سا صبر کرلیں۔ جلد بازی میں بنا بنایا کام مت بگاڑ لیں یہ کسی بھی طرح آپ کے حق میں اچھا نہیں ہے۔ اور مالی حوالے سے خاص طور پر دیکھیں۔