May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

نادرا کے نظام میں ایک بڑی خرابی کا انکشاف

کورونا وائرس کے حوالے سے (نادرا) کے نظام میں ایک بڑی خرابی کا انکشاف آیا ہے۔


بلاول بھٹو زرداری: سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والوں کو بینظیر مزدورکارڈ دیں گے

ذرائع کے مطابق نادرا سسٹم ڈبل ڈوز ویکسین لگوانے والوں کو ہی کورونا سرٹیفکیٹ جاری کر سکتا ہے، سنگل ڈوز کورونا ویکسین کے حامل افراد نادرا سے کورونا کا سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کر پا رہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کورونا ویکسین ڈبل ڈوز میں بھی لگتی ہے اور سنگل ڈوز کی ویکسین بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے، لیکن پاکستان میں صارفین کی اکثریت سنگل ڈوز ویکسین سائنو بائیو استعمال کر رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے بھی عوام کو سنگل ڈوز ویکسین کا آغاز ہو چکا ہے تاہم نادرا حکام کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ ہمارے سسٹم میں ڈبل ڈوز والوں کو سرٹیفکیٹ اس لیے دیا جاتا ہے کہ سنگل ڈوز ابھی حکومت نے شروع نہیں کی۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا نظام حکومت کے ویکسین کے نظام سے جڑا ہوا ہے۔