May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 3rd May 2021)

حمل
آپ کو آج کچھ معاملات میں بحکم اللہ بہتری ملنے کے امکانات روشن ہیں اور جو بھی رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ اب دور ہونا شروع ہو گئی ہیں صورتحال بدلے گی۔

ثور
انسان اگر اپنے معاملات ٹھیک کر کے چلے تو کئی مشکلات ان سے خود ہی دور رہتی ہیں صورتحال آپ کی نیت کے حساب سے ہی بدلے گی اس لئے آج غور فکر کر کے چلیں گے تو بہتر ہے۔

جوزہ
آپ کو ان معاملات سے دور رہنا ہوگا جس نے ماضی میں آپ کو بے حد نقصان دیا تھا اور آج دوبارہ اس غلطی کو بالکل نہیں دہرانا۔ نہایت سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا۔

سرطان
آپ کی پریشانی اپنی جگہ بہرحال اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کو ہر بلا سے ضرور محفوظ رکھے گا۔ مشکلات جلد بھاگ جائیں گیا ور آپ کے لئے آسانیاں آ جائیں گی۔

اسد
ہر شخص آپ کو اب دھوکے باز لگتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے آپ کی نظر ہے سب دماغ کا بوجھل پن ہے۔ اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں وہ سب اچھا ہی کرے گا۔

سنبلہ
ایک نئی خبر ملنے کی امید ہے جس کا تعلق شاید مستقبل سے ہو اور گزشتہ تمام قسم کی مشکلات اب اپنے خاتمے کے قریب ہیں۔ آپ آہستہ آہستہ اب بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔

میزان
آج کچھ معاملات میں ان شاءاللہ بہتری ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں اور کچھ ضروری ضرورتیں بھی پوری ہو سکتی ہے اور زہنی و قلبی سکون بھی ملے گا۔

عقرب
کسی بھی انجان شخص کی باتوں میں آکر پانی پوزیشن کو تبدیل مت کریں امید ہے کہ اسی جگہ پر فائدہ حاصل ہوگا بس تھوڑا سا صبر کرنے کی ضرورت ہے سب اچھا ہوگا۔

قوس
آپ حالات کے مطابق قدم نہیں اٹھا رہے۔ جلد بازی میں فیصلے بھی کر رہے ہیں جو کہ کسی بھی طرح آپ کے لئے مناسب نہیں ہیں۔ ابھی کچھ دن مزید گزار لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں تو بہتر ہے۔

جدی
روزگار کا سلسلہ آپ کی مشکل حل کر دے گا ان شاءاللہ اس صورتحال میں تبدیلیا ور حیران کن بہتری آنے کے امکانات روشن ہیں اور آج اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔

دلو
اپنے لئے خود مشکل پیدا نہ کریں پہلے مالی معاملات کمزور چل رہے ہیں دوسرا آپ غلط سمت سفر کر رہے ہیں۔ آپ ہر طرح کوشش کریں کہ اپنی پوزیشن تبدیل نہ ہو۔

حوت
جن حالات میں آپ نے گزارہ کیا ہے آپ کی ہمت ہے اب اس کا ازالہ ان شاءاللہ ضرور ملے گا۔ بس تھوڑا انتظار کر لیں۔ اب منزل کی جانب سفر شروع ہو سکتا ہے۔