May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

اداکار شہریار منور نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر معافی مانگ لی

کراچی: پاکستانی اداکار شہریار منور نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر معافی مانگ لی،

چند روز قبل اداکار شہریار منور نے اداکارہ ثروت گیلانی کے گھر میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں وہ بغیر ماسک کے دکھائی دیئے تھے۔

ملک میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس پر قابو پانے کے لیے حکومت، شوبز، سپورٹس اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات عوام سے بار بار ماسک پہنے اور کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست کررہی ہیں.

تاہم اداکار شہریار منور کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی۔

اداکارہ مہوش حیات نے شفقت محمود سے بڑا مطالبہ کردیا

اداکار کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی جس پر شہریار منور نے ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں سالگرہ کی تقریب میں گیا تھا اور امید نہیں تھی کہ اتنے لوگ وہاں موجود ہوں گے لہذا میں صرف 5 منٹ میں واپس آگیا لیکن تصویر لینے کے لیے ماسک اتارا جس پر معافی چاہتا ہوں۔