May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

اشیائے ضروریہ

Photo: File

ایک ہفتے میں مہنگائی کتنے فیصد بڑھی …؟ جانئیے

 حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت، ایک ہفتے

میں مہنگائی کی شرح 0.60 فیصد بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی 18.43 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ حالیہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں مرغی 26 روپے 68 پیسے فی کلو، آلو 3 روپے 88 پیسے، ٹماٹر 3 روپے 33 پیسے، بڑا گوشت 2 روپے 51 پیسے اور چھوٹا گوشت 5 روپے 16 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

جہانگیر ترین نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو عشائیے پر مدعو کرلیا

کیلا فی درجن 4 روپے 98 پیسے، دال مونگ، گھی، تازہ دودھ اور دہی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں 13 اشیا سستی جبکہ 20 کی قیمت میں استحکام رہا۔ حالیہ ہفتے چینی اوسط 3 روپے 10 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 32 روپے 29 پیسے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6 روپے 70 پیسے سستا ہوا۔ لہسن، انڈے، دال ماش، دال چنا اور پیاز کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی.