May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

جہانگیر ترین گروپ کا عید کے بعد نیا لائحہ طے کرنے پر اتفاق

 جہانگیر ترین کیس میں عدالت میں پیشی سے قبل ہم خیال ارکان پارلیمنٹ

نے باہمی مشاورت کی جس میں عید تک خاموشی اور بعد ازاں صورتحال کے تناظر میں

لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کی تحقیقات کا انتظار کیا جائے گا، مشاورتی بیٹھک میں تجویز رکھی گئی کہ عید کے بعد ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان پارلیمنٹ سے دوبارہ مشاورت کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید چار ارکان قومی اسمبلی کا جہانگیر ترین سے رابطہ بھی ہوا ہے، آئندہ چند روز میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کریں گے۔

وزیراعظم نے معاملات کو دیکھنے کی یقین دہانی کرا دی، جہانگیر ترین

دوسری جانب علی ظفر ایڈووکیٹ نے ترین گروپ کے وکلا اور اکاوٹنٹ سے ملاقات کر کے کیس کے بارے جہانگیرترین کی ٹیم کا موقف سن لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر ایڈوکیٹ ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کی ٹیم سے بھی ملاقات کا ایک دور کرچکے ہیں.

اب تک علی ظفر ایڈوکیٹ نے چار میٹنگز کی ہیں، سینٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کے مطابق وہ مئی کے آخر تک وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کردیں گے۔