May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

لاہور میں 81فیصد وینٹی لیٹرز51فیصد آکسیجن بستر بھر گئے

 لاہور میں کرونا خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا، محکمہ صحت کے مطابق لاہور

میں 81 فیصد وینٹی لیٹرز اور 51 فیصد آکسیجن بستر بھر چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 709 کنفرم مریض ہیں جبکہ 421 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں ، 207 مریض آئی سی یوز میں زیر علاج ہیں۔ 572 مریض ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس میں زیر علاج ہیں،298 مریض آئسولیشن واڈز میں زیر علاج ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 79 اموات اور 4 ہزار 213 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنسنٹر (این سی او) کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار149 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار146 ہو گئی ہے۔

وزیراعظم نے معاملات کو دیکھنے کی یقین دہانی کرا دی، جہانگیر ترین

گزشتہ 24 گھنٹے میں 45 ہزار 954 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 661 ہے اور 7 لاکھ 22 ہزار 202 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 658، خیبر پختونخوا 3 ہزار 350، اسلام آباد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 477 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔