May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

اداکارہ کنگنا رناوت

اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا

مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا ہے، ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کنگنا کا اکاؤنٹ مغربی بینگال میں ممتا بینرجی کی جیت کے بعد کی گئی متنازع ٹوئٹ کے بعد بند کیا گیا۔

کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹر سے مغربی بینگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کی جیت کے بعد اشتعال انگیز ٹوئٹس کی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی ممتا بینرجی کو لگام ڈالیں، کنگنا نے کہا کہ میں غنڈے کو قابو میں کرنے کے لیے ایک اور بڑے غنڈے کی ضرورت ہے، ممتا بینر جی ایک بلا کی طرح ہیں لہذا مودی جی انہیں سدھارنے کے لیے 2000 سے پہلے والا روپ دکھائیں۔

این اے 249 ضمنی الیکشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کنگنا کا اکاؤنٹ متعدد بار ٹوئٹر پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر بند کیا گیا ہے، بالخصوص نفرت آمیز پوسٹ یا کسی کو ہراساں کرنے سے متعلق ٹوئٹر کی پالیسی واضح ہے اور اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری جانب کنگنا رناوت نے ایک بیان میں کہا کہ ٹوئٹر نے اکاؤنٹ بند کرکے میری بات ثابت کردی کہ یہ امریکی ہیں، اسکے علاوہ یہ گورے ایشائی باشندوں کو غلام بنانا اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں، چاہتے ہیں کہ وہی کیا جائے جو یہ کہتے ہیں تاہم میرے پاس اور بھی پلیٹ فارم ہیں جہاں سے میں اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی۔