May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے بعد آئی پی ایل کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کو فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے پھیلاؤ اور کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث گزشتہ روز کلکتہ اور بنگلور کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دی

رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ورن چکرورتی اور سندیپ واریرز شامل ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت کرونا ہوا جب وہ انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے باہر گئے تھے۔

بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے والے کئی کھلاڑی اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور متعدد غیر ملکی کھلاڑی بھی لیگ سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔