May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

این اے 249

Photo: File

این اے 249 : مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیشن سے دوبارہ پولنگ کی استدعا

 این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں دوبارہ گنتی کی مفتاح اسماعیل کی

درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت  جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کی گئی۔ مفتاح اسماعیل کی درخواست پر چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن سماعت کر رہا ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے سلمان اکرم راجہ اور پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ موجودہیں ، پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل اور نیئر بخاری بھی سماعت میں موجود ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کمیشن میں کہا کہ ہم دوبارہ پولنگ کی استدعا کرتے ہیں ، دوبارہ انتخاب کیلئے باضابطہ درخواست بھی دائر کروں گا۔

وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے، فواد چوہدری

مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کمیشن میں کہا کہ صرف دوبارہ گنتی نہیں ، الیکشن کمیشن کو مداخلت بھی کرنا ہوگی ، ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ قانون میں ہے کہ دوبارہ پولنگ ایک یازائد پولنگ اسٹیشنز پر ممکن ہے جس پر مسلم لیگ ن کے وکیل نے کہا کہ ایک سے زائد پولنگ اسٹیشنز کا مطلب پورا حلقہ بھی ہو سکتاہے ،بڑی تعداد میں پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45پر دستخط نہیں کئے.

این اے 249 کے 167سٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط موجود نہیں، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45بھی جاری نہیں کئے گئے جس پر ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے پوچھا کہ آپ کے ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دئے گئے یا ان پر دستخط موجود نہیں تھے ؟۔