May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

بل گیٹس نے 27 سال بعد اہلیہ سے علیحدگی کیوں کی…؟

واشنگٹن: دنیا کی تیسری امیرترین شخصیت اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔ جوڑے کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان میں کہا گیا کہ بہت زیادہ سوچ بچار اور اپنے رشتے پر بہت زیادہ کام کرنے کے بعد ہم نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے تین بچے ہیں۔

ٹوئٹر اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ گذشتہ 27 سال کے دوران ہم نے تین بچوں کی قابل فخر پرورش کی ہے اورایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے اور لوگوں کو صحت مند اور سود مند زندگی گزارنے میں مدد کررہی ہے۔

دونوں کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم اب بھی ہم دونوں اس فاؤنڈیشن کے لیے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے لیکن بطور ایک جوڑے کے ہمارے لیے آگے بڑھنا مشکل ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی

فوربز کے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی کل دولت 130 ارب ڈالرز کے قریب ہے۔ طلاق کے بعد دونوں میاں بیوی میں ان اثاثوں کی تقسیم کیسے ہوگی اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

لیکن اگر دونوں باہمی رضا مندی سے اثاثوں کو پچاس پچاس فیصد تقسیم کرتے ہیں تو بل گیٹس کے حصے میں 65 ارب ڈالرز آئیں گے۔ یوں بل گیٹس دنیا کے سب سے امیر ترین افراد کی فہرست میں سترویں نمبر پر آجائیں گے۔