May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

مریم نور

میں پیدا ہوئی تو سب رو رہے تھے کہ پانچویں بھی بیٹی ہو گئی، مریم نور

معروف اداکارہ مریم نور نے انکشاف کیا ہے کہ

ان کی پیدائش کے موقع پر گھر کے افراد رو رہے تھے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا

حال ہی میں مریم نور نے ویب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ گھر میں سب سے چھوٹی ہیں تو پھر لاڈلی بھی ہوں گی جس پر اداکارہ کچھ سوچتے ہوئے مسکرا اٹھیں۔

مریم نور نے جواب بتایا کہ مجھ سے بڑی چار بہنیں تھیں، میں پیدا ہوئی تو سب رو رہے تھے کہ پانچویں بھی بیٹی ہو گئی کیونکہ سب کو بیٹے کی خواہش تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بچپن میں مجھے گھر والے جب یہ کہتے تھے تو کافی تکلیف ہوتی تھی لیکن اب اس سے محظوظ ہوتی ہوں کیونکہ ہر کوئی مجھ سے بہت محبت کرتا ہے۔

بھائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نور کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پوچھتا ہے تمہارا کوئی بھائی نہیں ہے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں ہوتی لیکن اب اس بات کا کافی احساس ہوتا ہے۔