May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

کھیلوں کے شائقین افراد کے لئے دنیا میں بہترین شہر کونسے ہیں؟ جانئیے

کھیل ہی ایک ایسی واحد چیز ہے جو پوری دنیا کے لوگوں کو متحد کرتی ہے۔ اگر آپ کھیلوں شوقین ہیں تو آج

ہم آپ کو ایسے شہروں کے بارے بتائیں گے جو کھیلوں کی وجہ سے بہت ہی مشہور ہیں۔

یہ ایسے شہر ہیں جو کھیلوں کی میزبانی کرتے ہیں وہ شائقین کے پسندیدہ بھی ہیں۔ دنیا میں بارسلونا کے فٹ بال کے میدانوں سے لے کر جاپان میں 1500 سالہ قدیم سومو ریسلنگ تک ، کھیلوں کے شائقین کیلئے کچھ بہترین شہروں کا دورہ ملاحظہ فرمائیں۔

:بوسٹن، یو ایس

Norwood MA 1/6/21 07SCHRDP Norwood High goalie Brendan Barfucca makes a save in front of Hopkington High Quintin Barnes during first period action of the Tri-Valley League season-opener at the Skating Club of Boston. (photo by Matthew J. Lee/Globe staff) Topic: Reporter:

دنیا بھر میں بہت کم شہر یہ کہہ سکتے ہیں کہ بوسٹن کے پاس جو کچھ ہے وہ ان کے پاس بھی ہے۔ بوسٹن کو  شمالی امریکہ میں کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے، جس میں معیار زندگی کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ یہ شہر آئس ہاکی کی ٹیم بوسٹن بروئنز کا گھر ہے ، جس نے مجموعی طور پر 6 اسٹینلے کپ ، 4 کانفرنس چیمپین شپ ، 2 صدر ٹرافی ، اور 25 ڈویژن کے پیمانے پر چیمپین شپ حاصل کیں ہیں۔ بوسٹن سیلٹکس باسکٹ بال کی ٹیم نے 17 این بی اے ٹائٹل بھی اپنے نام کیے ہیں۔

:میڈرڈ ، اسپین

اسپین کے لوگ باسکٹ بال ، ٹینس ، سائیکلنگ ، ہینڈ بال ، اور واٹر اسپورٹس جیسے بہت سے کھیلوں میں کامیابی حآصل کرنے والی قابل فخر  قوم ہے ، لیکن اصل میں یہ عالمی سطح پر فٹ بال کے لئے مشہور ہے۔ اسپین ہی میں ایف سی بارسلونا اور میسی کا گھر اور یہی شہر ریئل میڈرڈ کا گھر بھی ہے۔

:ٹوکیو ، جاپان

جب بات کھیلوں کی ہو تو جاپان ہمیشہ سرفہرست ہوتا ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپان ہی ایسا ملک ہے جس میں سب سے زیادہ بیس بال کا میچ دیکھنے کو ملتا ہے۔ 1500 سال پرانی سومو ریسلنگ وہی ہے جس کے لئے جاپان مشہور ہے اور یہاں سال میں چھ مرتبہ ٹورنامنٹ ہوتے ہیں جو ہر 15 دن جاری رہتے ہیں ، جہاں تقریبا 450 پاؤنڈ وزنی دو پہلوان ایک دوسرے ہرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنی ثقافتی اہمیت کے پیش نظر ، اس میں ایک انوکھا ماحول موجود ہے جس پر یقین کرنے کے لئے آپ کو یہ شہر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

:میلبورن ، آسٹریلیا

میلبورن شہر دنیا میں کھیلوں کا دارالحکومت مانا جاتا ہے ، اس کے علاوہ دنیا کے سب سے معتبر ٹینس ٹورنامنٹ ، آسٹریلیائی اوپن اور سال کا پہلا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ بھی یہں ہوتا ہے۔ یہ شہر  آسٹریلیائی فارمولہ 1 گرینڈ پریکس، اور انٹرنیشنل کرکٹ کپ کی میزبانی بھی کرتا ہے۔ اور اگر آپ ساحلوں پر گھومنا چاہتے ہیں تو یہاں ضرور جائیں یہاں آپ کو شہر کے بالکل باہر لہروں پر سوار کچھ بہترین سرفرز بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

:ٹورنٹو ، کینیڈا

ٹورنٹو ہاکی کا دارالحکومت ہے ، اور اس میں این ایچ ایل کا ہاکی ہال آف فیم بھی موجود ہے، اور این ایچ ایل کی ٹیم کے لئے ایک میوزیم ، اور ٹورنٹو میپل لیفس جنہوں نے مجموعی طور پر 13 اسٹینلے کپ جیتے ہیں ان کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے۔ ٹورنٹو ریپٹرز ، باسکٹ بال ٹیم ، بلیو بال ، بیس بال ٹیم ، اور ایف سی ٹورنٹو ، جو ایک فٹ بال ٹیم ہے  یہ سب اس شہر کے لئے فخر کا باعث ہے۔