رس ملائی بنانے کی ترکیب

اجزاء

خشک دودھ۔ 1 کپ

انڈا پھینٹا ہوا۔ 1 عدد

تیل۔ 3۔4 کھانے کے چمچ

بیکنگ پاﺅڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ

دودھ۔ 1 لیٹر

چینی 1 کپ

پستہ بادام 10-15 دانے

چکن گرلڈ گارلک بنانے کا طریقہ…!

ترکیب

خشک دودھ، انڈا، بیکنگ پاﺅڈر اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔جب مکس ہو جائے تو اسکی بالز بنا لیں۔ ایک دیگچی میں دودھ ابال لیں۔ اور ساتھ چینی شامل کردیں۔

دس سے بارہ منٹ پکائیں اور گاڑھا کرلیں۔ اس کے بعد وہ بالز شامل کر لیں۔ ان رس ملائیوں کے ساتھ مزید 5 منٹ پکائیں اور پھر ٹھنڈا کر لیں۔ اب ایک پیالے میں نکال کر پستہ بادام سے گارنش کر لیں اور سرو کریں۔

Leave a Reply