May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

نئے مریض

کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 119 افراد جاں بحق

 مہلک کورونا وائرس کے خونی وار جاری ہیں، پاکستان میں مزید 119 افراد مہلک

وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جس کے بعد وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںچار ہزار113 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ41 ہزار 636ہو گئی۔ ملک بھر میں اس وقت 84ہزار 480ایکٹو کیسز ہیں جبکہ سات لاکھ 38ہزار 727افراد مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ۔

کورونا متاثرین اور اموات میں پنجاب پہلے نمبر پر آچکا ہے جہاں تین لاکھ 10 ہزار 616 افراد کورونا سے متاثر جبکہ آٹھ ہزار 741 جاں بحق ہوئے ۔ سندھ میں دو لاکھ 87 ہزار 643 افراد متاثر اور چار ہزار 678 افراد کی اموات ہوئیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 99 افراد متاثر اور تین ہزار 466 جاں بحق ہوئے ۔

ائیرپورٹس پر مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کا آج رات 12 بجے سے آغاز

وفاقی دارالحکومت میں 76 ہزار 969 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جن میں سے 698 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 341 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا جبکہ107 مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔ بلوچستان میں 22 ہزار 776 کرونا کیسز آئے جن میں سے 239 افراد زندگی ہار گئے ۔

اس وقت سندھ میں 16 ہزار 568، پنجاب میں 41 ہزار 634، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 76، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 ہزار 577، گلگت بلتستان میں 120، بلوچستان میں ایک ہزار 387اور آزاد کشمیر میں دو ہزار 118 ایکٹو کیسز ہیں ۔