بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرونا وائرس کے تیز پھیلاﺅ اور کھلاڑیوں میں
وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا
ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے ملتوی ہونے سے تقریبا اڑھائی ہزار کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کو بی سی سی آئی کے ایک حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایونٹ کو ملتوی کرنے کے بعد بورڈ کو براڈ کاسٹ اور سپانسر شپ کی مد میں دو ہزار سے اڑھائی ہزار کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہو گا۔
آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک محتاط اندازہ ہے کہ نقصان 2200 کروڑ تک کا ہو سکتا ہے ،اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل فرنچائز کو بھی بورڈ کے ساتھ ساتھ نقصان ہو گا، تاہم یہ سامنے نہیں آ سکا کہ فرنچائزز کو نقصان کہاں تک ہو سکتا ہے۔
Discussion about this post