آج کل

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th May 2021)

حمل
کچھ مالی سلسلہ بن جانے کی امید ہے بڑی ضرورت ختم ہو گی آپ کے لئے اب روزگار کے نئے مواقع بھی سامنے آسکتے ہیں اور کچھ ماضی کے نقصان کا ازالہ بھی ہو سکتا ہے۔

ثور
جن افراد نے اپنے معاملات ٹھیک کرلئے ہیں اور حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر ان کے لئے ان شاءاللہ اب بہتری کی خبر ہے آج آپ کی صحت کا مسئلہ بھی بہتر ہوگا۔

جوزہن
آپ کو اب چوکنا رہنا ہوگا حالات ایسے نہیں ہیں کہ لاپرواہی سے کام لیا جائے اور کچھ سازشی ٹولا بھی آپ کے اردگرد جمع ہے بڑی حکمت عملی سے چلنے کی ضرورت ہے۔

سرطان
صحت پر توجہ دیں بار بار اپنی پوزیشن اور حکمت عملی کو تبدیل مت کریں ذہن پر بوجھ ڈالنا بھی غلط ہوگا۔ اللہ پاک پر سب معاملات چھوڑ دیں وہ بہتر ہی کرے گا۔

اسد
بہتری آنے کی امید ہے آپ کو اب مسلسل اچھی خبر مل سکتی ہیں اور ضرورتیں ہیں اور اب پوری ہونے کو میں آج شام تک خود ہی اندازہ ہوگا۔

سنبلہ
مالی معاملات انشاءاللہ بہتری کی جانب جائیں گے اور آپ کے گھر میں جو ٹینشن تھی اس کا حل بھی نکل آئے گا۔ آپ اب دماغ پر زیادہ بوجھ مت ڈالیں سب اچھا ہی ہوگا۔

میزان
آج کسی مسئلے کے حل ہونے کی اطلاع ملے گی اور جو ضرورت کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھی۔ اب اس کے حل ہونے کا موقف بھی قریب ہے۔ آج صحت کا سلسلہ بھی بہتر ہو سکے گا۔

عقرب
مخالفت کا سلسلہ ابھی چل رہا ہے آپ اندرونی و بیرونی طرف سے اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور کسی کو بھی اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت کا موقع نہ دیں تو بہتر رہے گا۔

قوس
اس وقت اہم سلسلے کے حوالے سے اچھی خبر ملنے والی ہے بس تھوڑا سا صبر کر لیں اور غصے کے بجائے حکمت سے چلیں۔ جو لوگ نیت صاف رکھیں گے ان کے لئے بڑا اجر ہے۔

جدی
آپ کی غیبی مدد ہو رہی ہے آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا اور اس وقت کچھ پیسہ بھی ملے گا آپ کو چاہے کہ کچھ دن گزارہ کر لیں۔ پھر اور بہتری آجائے گی ان شاءاللہ۔

دلو
بہتر سوچ بہتر انداز سے کامیابی دلا سکتی ہے اس لئے صرف اچھا سوچیں اور ان شاءاللہ آگے چل کر حالات بہتری ہو سکیں گے۔ آپ اب پریشانیوں سے نکل رہے ہیں۔

حوت
اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ دن نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے آپ کا مشکل وقت تو گزر چکا ہے۔ اب تو دن کھلنے شروع ہو گئے۔ جلد منزل کے قریب ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *