آج کل

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(7th May 2021)

حمل
صحت کا خاص خیال رکھیں اور گھریلو ماحول کو بھی ٹھیک رکھنے کی کوشش کریں۔ آپ کا کردار بے حد اہم ہے اور ذہن پر زیادہ بوجھ مت ڈالیں۔ سب اللہ پر چھوڑ دیں۔

ثور
جن افراد کو اپنے روزگار کے حوالے سے مشکل کا سامنا ہے۔ وہ صرف چند روز اور صبر سے کام لے لیں۔ ان شاءاللہ سب کچھ پہلے والی پوزیشن پر ضرور آجائے گا اور بہتر انداز میں۔

جوزہ
ان لوگوں سے دور رہیں جو کسی قسم کا لالچ دینے کی کوشش کریں۔ اس وقت ایسا کرنا اپنا نقصان کرنے کے برابر ہو گا اور جو کام شاٹ کٹ ہوگا اور ناجائز اس سے بچیں۔

سرطان
آج کچھ رقم ہاتھ میں آنے کے چانس ہیں اور روزگار میں جو رکاوٹ تھی وہ بھی دور ہو سکے گی۔ بیماری والا خانہ بھی بند ہو گیا ہے۔ اب بالکل کوئی پروا نہیں۔

اسد
آپ کی غیبی انداز سے مدد ہونے کا امکان ہے اور جو سلسلہ عرصہ دراز پہلے بند ہو چکا تھا۔ اس کے دوبارہ چلنے کے امکانات بھی اب روشن ہوں گے، بڑی خوشخبری ہے۔

سنبلہ
اپنوں میں سے کوئی ایسی بات سامنے آسکتی ہے جو وجہ ٹینشن ہو۔ اس لئے ان سے دور رہنے کا مشورہ ہے اور چند روز خاموشی سے گھر پر ہی گزاریں، غصہ کم کریں۔

میزان
سوچ اور پریشانی سے باہر نکلیں۔ آپ نے خود پر معلوم نہیں کیا بوجھ سوار کیا ہوا ہے، حالانکہ زائچہ تو اچھا بتا رہے ان تمام سوچوں کو اب غلط ثابت ہونا پڑے گا، تنگ کرنے والی۔

عقرب
آپ کے لئے اہم حوالے سے اچھی اور بڑی خبر ہے۔ آپ کو آج کسی وقت بھی اس کا اندازہ ہو جائے گا اور ایک بنا بنایا رکا ہوا کام بھی حیران کن طریقے سے ہو جائے گا۔

قوس
جو لوگ کسی بات کو لے کافی دنوں سے پریشان چلے آرہے ہیں۔ ان کے لئے آج کا دن پریشانی کے خاتمے کا ہوگا۔ آج کوئی بڑی اہم خبر کسی وقت بھی مل سکتی ہے۔

جدی
روزگار کے حوالے سے بھی کافی دنوں کے بعد اچھا سلسلہ بن جانے کی امید ہے اور آپ کے بڑی ضرورت بھی پوری ہو سکتی ہے۔ صحت کا خانہ اب کمزور ہوتا جا رہا ہے۔

لو
صورت حال کیسی بھی کیوں نہ امید ہے کہ دوپہر کے بعد اس میں اچھی اور بہتر تبدیلی آسکتی ہے۔ آپ کا ایک رکا ہوا کام بھی چل پڑے گا اور کجھ رقم ملنے کا امکان بھی ہے۔

حوت
ٹینشن والا خانہ اب بند ہو چکا ہے۔ آپ کو ذہنی اور قلبی سکون نصیب ہوگا اور اپنوں کے درمیان جو اختلافات چل رہے تھے۔ آج اس کا بھی خاتمہ ہونے کی امید ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *