آج کل

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(8th May 2021)

حمل
آج کافی دنوں کے بعد زائچے میں بڑی اچھی بہتری محسوس ہو رہی ہے اور جو دن پریشانی میں گزرے ہیں۔ ان کو یاد مت کریں، جواب ملے گا اس کی پلاننگ کریں بس۔

ثور
آج کا دن بحکم اللہ آپ کے لئے بڑا شاندار اور خوشگوار ثابت ہوسکتا ہے جب ضرورتیں پوری ہوں گی تو ذہنی سکون بھی حاصل ہوگا۔ آج ایسا ہی ہونے جا رہا ہے۔

جوزہ
حالات کمزور ضرور ہیں مگر خراب نہیں ہیں اور یہ وقت بھی ان شاءاللہ گزر ہی جائے گا۔ جو نقصان ہونا تھا ہو چکا اب صرف بہتری آئے اور بڑی شاندار آئے گی۔

سرطان
جو لوگ مالی حوالے سے سخت مشکل میں ہیں ان کے لئے اب خوشخبری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بہتری کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔ اب سب کچھ بہتر ہ وتا جائے گا، ان شاءاللہ

اسد
آپ کی ایک کوشش اب کامیابی کے قریب لگتی ہے اور اولاد وغیرہ کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔ روزگار کا خانہ بھی بحکم اللہ بہتری کو ظاہر کر رہا ہے، ان شاءاللہ

سنبلہ
چھوٹی موٹی باتوں پر پریشان نہ ہوں۔ حالات اتنے بُرے نہیں جتنے آپ سمجھ رہے ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ ہر مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔ آج سمجھ لیں کہ ابتداءہے۔

میزان
آپ اس وقت کسی بندش وغیرہ کا ہرگز شکار نہیں ہے۔ اس وہم سے باہر نکلیں اور حقیقت کا سامنا کریں۔ مایوسی سے ہی آپ بُرے حالات سے دوچار ہو رہے ہیں۔

عقرب
اچھی اور اہم خبریں ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ گھر کی صورت حال بھی اب بدلے گی۔ اس میں کوئی تبدیلی کا اشارہ موصول ہو رہا ہے۔ جو آپ کے لئے اچھا ہی ثابت ہوگا۔

قوس
جن افراد نے مالی طور پر سخت دن دیکھے ہیں۔ وہ اب ان شاءاللہ جلد اچھے دنوں کا سامنا کریں گے اور گھر میں اور ملازمت وغیرہ میں جو ٹینشن ہے وہ ختم بھی جائے گی۔

جدی
آج کل جس قسم کے حالات نے تنگ کیا ہوا ہے۔ یہ سب عارضی ثابت ہوں گے اور صورت حال کسی وقت بھی حیران کن طریقے سے بدل کر آپ کے حق میں ہونا شروع ہو جائے گی۔

دلو
غیبی انداز سے کچھ رقم وغیرہ کے ہاتھ میں آنے کے چاسن پیدا ہو رہے ہیں۔ خانگی حوالے سے بھی اب اچھی خبریں ملنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اب مشکل آسان ہوگی۔

حوت
آج تو بڑا اچھا دن ثابت ہوگا۔ آپ مشکلات والا خانہ بند ہونے سے پوری طرح بہتری میں آنا شروع ہو جائیں گے اور صحت کے حوالے سے بھی خاص بہتری مل سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *