آج کل

مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیراعظم کی بغیر جوتوں کے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم عمران خان روضہ رسول صلی اللہ علی والہ وسلم پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

مدینہ ائیرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔

اس دوران وزیراعظم ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے وزیراعظم نے جوتے نہیں پہن رکھے اور وہ وفد کے ساتھ بغیر جوتوں کے ہی جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان جوتے اتار  کر مدینہ کی سرزمین پر  قدم رکھا ہے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا نبی ﷺ کے احترام میں تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی بغیر جوتوں کے تصویر شئیر کی ہے۔

 انہوں نے لکھا کہ سرکار دو عالم محمد مصطفیٰ ﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری ادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربارِ مصطفیٰ ﷺ میں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *