آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 5th January 2021)

Loading...

حمل
آج کا دن خراب پوزیشن کو بحکم اللہ بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔ آپ جس بھی مسئلے کا شکار تھے۔ دوپہر تک ہی اس سے نکل جائیں گے اور درد سر سے نجات ملے گی۔

ثور
اب آپ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں۔ ملیں سب سے مگر دل کی بات کسی پر ظاہر مت ہونے دیں۔ اس وقت تو اندر سے آپ کے اپنے ہی مخالفت کررہے ہیں۔ خاموش ہو جائیں۔

جوزہ
آپ جس قانونی مقدمے و انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں۔ اس سے نکلنے میں آسانی ملے گی اور راستے کی بڑی رکاوٹ دور ہوگی۔ جو کام نہیں بن رہا تھا۔ اب بن جائے گا۔

سرطان
آپ کی اہم بات کسی اور زبان پر آ جائے گی جو بدنامی یا شرمندگی کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لئے لڑائی جھگڑے سے گریز کریں اور غصہ قابو میں رکھیں۔ ورنہ بڑا مسئلہ ہو جائے گا۔

اسد
آپ کو جس بات کی پریشانی ہے۔ وہ مسئلہ اتنا خراب نہیں ہے۔ دماغ سے فکر نکال دیں۔ اس وقت سب اچھا ہے کی رپورٹ ہی آ رہی ہے اور آج تو خاص کامیابی مل سکتی ہے۔

سنبلہ
آپ کو آج پھر وارننگ دی جا رہی ہے کہ پیسہ کمانے کے لئے کوئی شاٹ کٹ راستہ اختیار مت کریں ورنہ بڑی مشکل میں آ سکتے ہیں ۔آج تو صرف روزگار حلال پر توجہ دیں۔

Loading...

میزان
صورت حال آج بھی اچھی اور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ بالکل بھی مت گھبرائیں۔ آپ اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں۔ حالات ان شاءاللہ پوری طرح ساتھ دیں گے۔

عقرب
جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں۔ وہ جلد ہی ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور ضرورت بھی پردہ غیب سے پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ فکر نہ کریں۔

قوس
راستہ صاف ہو رہا ہے آپ کو جس طرف سے خطرہ تھا وہ اب ٹل گیا ہے آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کی ایک اہم خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔

جدی
آپ کو جس بات نے فکر میں ڈالا ہوا ہے۔ صرف دعا ہی اس کا واحد حل ہے آپ نماز سے بھی مدد لیں۔ امید ہے کہ جلد مسئلہ حل ہونے کا سلسلہ بن جائے گا۔

دلو
آپ کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس میں ذرا سا بھی خطرہ دکھائی دے رہا ہو۔ بس وہ کام کریں جو آسان ہو اور جس کو آپ جانتے ہوں۔ یہ خاص خیال رہے۔

حوت
آپ کی زرا سی لاپرواہی خرابی لا سکتی ہے۔ حالات بالکل ٹھیک جا رہے ہیں۔آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں