آج کل

سعودی عرب نے پاکستان سے سفری پابندی ہٹادی

ریاض: سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے سفری پابندیوں والے ممالک سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے۔

وزارت داخلہ نے مملکت کے شہریوں پر بھارت اور ایران سمیت 13 ممالک کے سفر پر پابندی لگادی ہے۔سعودی عرب کی جانب سے جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں شام، لیبیا، لبنان، ترکی، آرمینیا، یمن، صومالیہ، وینزویلا، جمہوریہ کانگو ، بیلاروس اور افغانستان شامل ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کو ان میں سے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر پابندی والی فہرست سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے.

اسرائیل کی غزہ پر دوسرے روز بھی بمباری، شہید ہونے والوں کی تعداد 56 ہوگئی

جس کے بعد سعودی شہری اپنے ملک سے پاکستان کا سفرکر سکیں گے۔سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ویکسینیشن کرانے والوں کو بھی بغیر قرنطینہ ممالک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *