آج کل

وفاقی کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فلسطین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال جبکہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس اہم معاملے پر عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر کابینہ کو بریف کیا۔

وفاقی کابینہ نے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔ ای سی سی نے آئی پی پیز کو 40 فیصد واجبات ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس کے علاوہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے اقوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے، الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے، نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے بے گناہ فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، وزیر خارجہ

اجلاس کے دوران پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی، الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان کی تعیناتی اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی موخر کر دی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *