فاسٹ بولر حسن علی نے قرنطینہ کے دوران اپنے سپیشل فین کو خوش کردیا انہوں نے اپنے سپیشل فین مبشر سے ویڈیو کال پر گفتگو کی۔
سپیشل فین حسن علی کے جشن منانے کی اپنے انداز میں کاپی کرتے ہیں اور اس سے وہ خاصی شہرت رکھتے ہیں۔کرکٹر حسن کے ایک دوست کے فون پر مبشر نے حسن علی کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو کی۔پی ایس ایل کے لیے روانگی سے قبل حسن علی مقامی ہوٹل کے قرنطینہ میں ہیں جہاں سے اپنے سپیشل مداح کے ساتھ گفتگو کی.
سپیشل فین مبشر حسن علی کے ساتھ گفتگو کرکے بہت خوش ہوئے۔ مبشر نے کہا کہ دو سال ہوگئے آپ سے ملاقات نہیں ہوئی، میں نے آپ کی تصویر گھر پر لگائی ہوئی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر انور علی کورونا کا شکار ہو گئے
حسن علی نے جواب دیا کہ ہم پی ایس ایل کے لیے جا رہے ہیں واپسی پر ملاقات کروں گا۔ پرستار نے حسن علی سے پوچھا آپ ٹھیک ٹھاک ہیں، اللّٰہ آپ کو کا میاب کرے۔
گفتگو کے دوران حسن علی نے اپنے مداح کو اپنی خیریت کے بارے میں بھی بتایا.
Discussion about this post