اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال معاشی گروتھ چار اعشاریہ آٹھ فیصد رکھنے کا ہدف ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کیلئے ترجیحات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ جاری منصوبوں پر 70 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ ہوگا۔
پاکستان میں بھارت اورجنوبی افریقا کا کورونا وائرس موجود ہے، وزارت صحت
پاک چائینہ فرینڈشپ سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے سالانہ پلان اور ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔ آئندہ سال شرح نمو کا چار اعشاریہ فیصد تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس سال بہت اچھی گروتھ ہوئی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان میں کپاس کی فصل کو بہت نقصان پہنچا۔ تاہم اب اچھی کوالٹی کے بیج فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کپاس کی قیمت اچھی ہے۔ ہمارا تخمینہ ہے کہ اگلے سال ساڑھے 10 ملین کپاس کی بیل ہو۔ جبکہ کورونا کی بندشوں کی وجہ سے پولٹری کی صنعت شدید متاثر ہوئی، امید ہے کہ آئندہ سال یہ نارمل ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال آئی ٹی ایکسپورٹ میں اب تک 46 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پی ایس ڈی پی اس سال ساڑھے 6 سو ارب تک اگلے سال 900 ارب تک رکھا جائیگا۔ 250 ارب صرف پی ایس ڈی پی میں اضافہ کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال 25.2 ارب اور آئندہ سال 26.8 ار ب ڈالر کا تخمینہ ہے۔ جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی، ہم مستحکم ترقی نہیں کر سکتے۔ اگلے سال 31.3 ارب ڈالر ترسیلات زر رہیں گی۔
اس سے قبل اسلام آباد چیمبرز آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزارت صنعت کے حکام اس پیکج پرکام کررہے ہیں، قانون کرایہ ایکٹ اپوزیشن کے باعث سینیٹ میں رکا ہوا ہے، کرایہ ایکٹ اسلام آباد کے تاجروں کی دیرینہ خواہش ہے، آئندہ مالی سال کیلئے 4.8فیصدجی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آئندہ سال کے لیے دیگر اہداف کا جائزہ لے رہی ہے، کوروناوائرس کی پہلی لہر کے دوران بہت زیادہ تنقید ہوئی۔
وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسمارٹ لاک ڈائون پر اپوزیشن نے تنقید کی، کہا گیا پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر70ہزار سے زائداموات ہو سکتی ہیں، گزشتہ سال عید کے لیے 2 ہفتوں کیلئے کاروبار کھولے گئے، جب گزشتہ سال 2ہفتے کیلئے کاروبار کھولے گئے تو ہسپتال بھرگئے، بھارت میں کبھی معیشت اتنی نہیں گری جتنا کورونا وائرس کی وبا کے دوران گری۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری کیلئے اچھی نیت سے فیصلے کررہے ہیں۔اسلام آباد کی 21فیصدآبادی ویکسی نیشن کرواچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این سی اوسی ٹیم چیمبرز اور تاجربرادری کےساتھ میٹنگ کرےگی، عید الاضحیٰ پرامیدکرتاہوں مارکیٹس بندنہ ہوں، ویکسین وافرمقدارمیں ہےاورویکسی نیشن سینٹرقائم کیےجاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کیلئے اچھی نیت سے فیصلے کر رہے ہیں،جی ڈی پی گروتھ پر ایک طوفان برپا ہوا ہے،واویلا مچایا جا رہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں نے کم گروتھ کا اندازہ لگایا، اسد عمر نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ کاروباروں کو بند کیا جائے یا لاک ڈائون ہو،این سی او سی ٹیم چیمبرز اور تاجربرادری کے ساتھ میٹنگ کرے گی ، انہوں نے کہا کہ چیمبرز میں ویکسی نیشن سنٹر قائم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے آخری سال سے زائد ہماری جی ڈی پی گروتھ ہوگی، کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران بہت زیادہ تنقید ہوئی، اسمارٹ لاک ڈائون پر اپوزیشن نے تنقید کی،لیکن دنیا نے مان لیا کہ پاکستان کی حکومت نے کورونا کے دوران جو اقدامات اٹھا ہے تھے ان کے مثبت اثرات سامنے آ نا شروع ہوگئے ہیں۔
Discussion about this post