کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے لاکھوں ڈالرز کا انعام…!

امریکا کی کئی ریاستوں کی طرح کیلی فورنیا نے بھی کورونا ویکسین لگوانے والے دس افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے فی کس 15 لاکھ ڈالر جب کہ 30 افراد کو فی کس 50 ڈالر دیئے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا نے 4 جون سے کرونا ویکسینیشن کرانے والوں کے لیے لاکھوں ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے 10 افراد کو فی کس 15 لاکھ ڈالر جب کہ دیگر 30 افراد کو فی کس 50 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔

کیلی فورنیا کے گورنر نے کورونا ویکسین لاٹری کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ پہلے 20 لاکھ افراد کو 50 ڈالر کے گفٹ کارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ 15 جون سے کرونا پابندیوں کے خاتمے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ ریاست اوہائیو میں بھی 10 لاکھ ڈالر تک کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اوہائیو میں اس لاٹری کو ویکس اے ملین کا نام دیا گیا ہے جس سے 2.7 ملین لوگ نقد رقم کے حق دار ہوں گے جب کہ ویکسین لگوانے والے 12 سالہ پہلے بچے کو تعلیمی اسکالرشپ دی جائے گی۔

سائنو فارم کمپنی کی ویکسینز پر نئی تحقیق سامنے آگئی… ؟

اسی طرح کولاراڈو اور اوریگن نے بھی ویکسین لگوانے والوں کے لیے ’’ون ملین ڈالر‘‘ کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ نیویارک میں 12 سے 17 سال کے ویکسین لگوانے والے بچوں کو فل اسکالرشپ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکا کی 25 ریاستوں میں 50 فیصد سے زائد اور 9 ریاستوں میں 70 فیصد سے زائد آبادی کو ویکسین کے دونوں ٹیکے لگ چکے ہیں جب کہ اب 12 سے 17 سال کے بچوں کی ویکسینیشن بھی شروع ہوگئی ہے۔

Leave a Reply