پانی پیئے بغیر انسان کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟

ایک تحقیق کے مطابق اس پتا چلتا ہے کہ کھانے کے بغیر نسان تین ہفتوں تک زندہ رہ سکتا ہے مگر جب پانی کی بات کی جائے تو نتیجہ اور ہے کیونکہ انسان کے جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔

ہمارے جسم میں موجود پانی ہڈیوںکے جوڑوں کے درمیان لبریکنٹ کا کام سرانجام دیتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہی پانی ہمارے جسم کے درجہ حرارت کو پسینے کے ذریعے کنٹول کرتا ہے اور جسم میں موجود فضلے کو بھی باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔

کھانے کے مقابلے میں پانی کے بغیر انسان زیادہ سے زیادہ صرف ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے اور یہ دورانیہ موسم پر منحصر کرتا ہے اگر گرمی کا موسم ہو تو کم دن بھی گزر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مدت بھی ان لوگوں کے حوالے بتائی گئی ہے جو مکمل کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں اور بس ایک ہفتہ ہی زندہ رہ سکے ہیں۔ تاہم عام طور پر 3 سے 4 دن پانی کے بغیر ہی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق بہت زیادہ گرمی میں ایک بالغ شخص کے جسم سے پیسنے کی صورت میں ایک سے ڈیڑھ لیٹر پانی کم ہوتا ہے اور اگر اس کی جگہ مزید پانی نہ پیا جائے تو جسم کے اندر اس کی کمی تیزی سے ہوتی ہے اور خون کا دورانیہ بھی سست پڑسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بالغ انسان ایک گھنٹے میں ایک سے ڈیڑھ لیٹر تک پانی سے محروم ہوتا ہے اور اگر اس کمی کو پورا نہ کیاجائے توجسم کے خلیوں کی موت واقع ہونے لگتی ہے اور سب سے خطرناک بات خون کاحجم کا کم ہونا ہے۔

جب جسم میں خون کا حجم کم ہوتا ہے تو بلڈ پریشر بہت کم ہوجاتا ہے اور پسینہ نہ آنے کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھنے لگتا ہے۔اگر ہمارے جسم کا وزن پانی کی کمی کی وجہ سے 10فیصد تک کم ہوجائے اوراگر فوری طور پر طبی امداد نہ لی جائے تو موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply