بدھ, اگست 17, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home اہم خبر

اسلامو فوبیا کی وجہ سے دنیا کو اسلام کی حقیقت سے دور کیا جارہا ہے، وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
جون 2, 2021
in اہم خبر
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کو اسلامو فوبیا کی وجہ سے اسلام کی حقیقت سے دور کیا جارہا ہے۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعاون کے معاہدے کے تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان بھی موجود تھے، تقریب میں مو جود تجارت ، سرمایہ کاری، دفاعی، توانائی ، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے، جب کہ وزیراعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نےیاداشتوں پر دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ تاجک صدر امام علی رحمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتاہوں، تاجک صدر اور میری تاریخ پیدائش ایک ہے، تاجک صدر کے ساتھ بہت سیر حاصل گفتگو ہوئی، کوشش ہے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں، دونوں ممالک کومشترکہ چیلنجز کاسامنا ہے، دونوں ممالک کے لیے موسمی تبدیلی ایک چیلنج ہے، تاجکستان میں بھی پانی کا انحصار گلیشئرز پر ہے، پاکستان اور تاجکستان میں تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے، ہم تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کریں گے، ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں ، 5 اگست کے اقدامات واپس لیے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ دیا جاتا ہے، اسلام فوبیا کی وجہ سے دنیا کو اسلام کی حقیقت سے دور کیا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں اہم کردارادا کیا، ہم افغانستان میں امن کےخواہاں ہیں،اور چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امریکی فوجی انخلا کے بعد مستحکم حکومت قائم ہو، امریکا کے جانے کے بعد افغانستان میں دہشتگردی بڑھے گی، افغانستان کا پر امن حل سب کے لیے بہت ضروری ہے، افغان امن عمل کامیاب نہ ہوا تو انتشار کا خدشہ ہے، اور اس انتشار سے پاکستان اور تاجکستان متاثر ہوں گے اور دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تاجک صدر امام علی رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات خوشگوار رہی ، ہم نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سمیت دیگر امور پر بات کی ہے، تاجکستان پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کاخواہاں ہے، پاکستان اور تاجکستان میں مختلف شعبوں میں یاداشتوں پر دستخط خوش آئند ہے، پاکستان نے کوروناصورتحال میں بہترین اقدامات کیے، توانائی، ٹرانسپورٹ، تجارت، ثقافت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون میں فروغ کے خواہاں ہیں، گوادر منصوبہ اہمیت کاحامل ہے۔

پاکستانی فوج نے پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا، وزیراعظم

خطے میں امن کے لیے کوششوں پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے تاجک صدر امام علی رحمان کا کہنا تھا کہ جغرافیائی حوالے سے پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، افغانستان میں امن خطے میں امن سے مشروط ہے، پاکستان نے افغان امن عمل کے لیے اہم کردار ادا کیا، پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

تاجک صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم عمران خان کو تاجکستان دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال بہتر ہونے پر پاکستان کے ساتھ توانائی کےشعبے میں کام کریں گے، اسلام فوفیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں گے۔

Tags: اسلامو فوبیا
ShareTweet
Previous Post

پانی کے مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے، شہباز شریف

Next Post

رنبیر کپور نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی…؟

Web Desk

Web Desk

Next Post

رنبیر کپور نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی...؟

Discussion about this post

تازہ ترین

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(17th July 2022)

اگست 17, 2022
جیکولین فرنینڈس کیخلاف پولیس کو بڑا ثبوت مل گیا

جیکولین فرنینڈس کیخلاف پولیس کو بڑا ثبوت مل گیا

اگست 17, 2022

ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟
ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟

اگست 15, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

بابا وانگا کی 2022 کے لئے کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت
دلچسپ و عجیب

بابا وانگا کی 2022 کے لئے کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت

اگست 17, 2022
پنجاب کی ثقافت کو ترویج اور ترقی دینے میں پنجاب آرٹس کونسل کا مثالی کردار  ہے
اداریہ

پنجاب کی ثقافت کو ترویج اور ترقی دینے میں پنجاب آرٹس کونسل کا مثالی کردار ہے

اگست 17, 2022
مارکیٹ سے من پسند دولہا خریدیں!!
دلچسپ و عجیب

مارکیٹ سے من پسند دولہا خریدیں!!

اگست 16, 2022
فاشٹ مودی کی اسلام دشمنی
اداریہ

فاشٹ مودی کی اسلام دشمنی

اگست 16, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist